کراچی (یو این پی) لیاقت اسکانی صدرڈسٹرکٹ ویسٹ پا کستان پیپلز پارٹی اورجنرل سیکرٹری علی احمد جان نے اپنے ایک بیان میں مرتضی بلوچ ایم پی اے کو وزیر بننے پہ دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ وزرات ملنے پہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی کاوشیں کریں گے اور پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اہم ذمہ داری سونپی ۔