حبیب آباد پریس کلب کا اجلاس فلاح انسانیت کے جذبے کے تحت بلا خوف و خطر صحافتی سر گرمیاں جاری رکھنے کا عزم

Published on October 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

حبیب آباد ( محمدعرفان) فلسفہ شہادت حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں حبیب آباد پریس کلب کا اجلاس فلاح انسانیت کے جذبے کے تحت بلا خوف و خطر صحافتی سر گرمیاں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پریس کلب کا اجلاس بسلسلہ فلسفہ شہادت حضرت امام حسینؓ زیر صدارت ملک محمد آصف منعقد ہوا جسمیں خصوصی شرکت صدر انیوسٹی گیٹو کونسل آف کالمسٹ پاکستان رشید احمد نعیم ،قاری ذولفقار احمد ،ملک محمد کاشف ،عر باض نعیم سمیت رانا داؤد خاں، میاں خادم حسین ، ہارون شہزاد ، ندیم الحسن ، شاہد جاوید ، رشید میو ، فرزند بھٹی ،شہزاد چوہدری ،محمد دین شاکر ، اظہر الحق ،رانا رمضان،رانا رفیق ، مدثر نذر ،محمد عثمان ،محمد نوید ، زاوار حسین ،حاجی بابر علی ، ملک طارق شوکت ایڈووکیٹ ، میاں غلام احمد ایڈووکیٹ،محمد شعبان ، محمد عرفان ، محمد عمار سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے مقررین نے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ و اہل بیت کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کر بلہ میں حضرت امام حسینؓ کے فلسفے نے قیامت تک ابن آدم کو یہ پیغام دیا ہے کہ ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کر نا چاہیے ۔ اجلاس میں حبیب آباد پریس کلب کی سرگرمیوں کو فلاح انسانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر دباؤ سے بالا تر ہوکر سر انجام دینے کا عزم کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes