مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جار ی رہے گا ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید

Published on April 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعیدملک نے کہا ہے کہ دیہاڑی دار،بیوگان، پس ماندہ افراد اور غریبوں کو اس مشکل کی گھڑی میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جار ی رکھا جائے گا یہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور بیوگان اور روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی محنت کرنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ رضاکارانہ راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لئے پولیس فنڈ قائم کیا ہے جس میں کانسٹیبل سے لے کر ڈی پی او تک پولیس افسران اور ملازمین نے رضا کارانہ حصہ ڈالا یہ فنڈ آج تک 16 لاکھ24 ہزار روپے سے زائدکی خطیر رقم جمع ہو چکی ہے جس میں ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ پولیس ایلیٹ فورس اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ملازمین نے اپنا حصہ ڈالا ہے جس سے روازنہ کی بنیادپر راشن کی تقسیم جاری ہے اور اس وقت تک تقریبا دس لاکھ سے زائد رقم کا سامان راشن وغیرہ تقسیم ہو چکا ہے ۔ اس ضمن میں آج بھی دیپالپور تحصیل کے تمام تھانوں میں راشن تقسیم کیا گیا تحصیل بھر کے مختلف علاقوں سے 125 مستحق خاندانوں میں تقریبا چار لاکھ کا سامان راشن وغیرہ تقسیم کیا گیا راشن کی تقسیم ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی کی نگرانی میں ایس ڈی پی او آفس دیپالپور سمیت تمام تھانوں میں عمل میں لائی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy