سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ: جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

Published on October 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور مارے گئے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے علاقے سے شمالی وزیرستان میں قائم پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کی مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme