چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، حکومت کی فخر امام کے نام پر مشاورت

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کون ہوگا؟ حکومت کی جانب سے آزاد حیثیت سے جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی فخر امام کا نام سامنے آ گیا ہے۔تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے فخر امام کے نام پر مشاورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ یہ عہدہ کسی غیر جانبدار شخصیت کو دیں، فخر امام اپوزیشن کے لئے بھی قابل قبول ہو سکتے ہیں، آئندہ چند روز میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔دوسری جانب ن لیگی رہنما ایاز صادق نے فخر امام کا نام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بات کسی شخص کی دیانت داری اور شرافت کی نہیں بلکہ اصول کی ہے، لگتا ہے حکومت فخر امام کو وزیر نہیں بنانا چاہتی۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایوان ڈکٹیشن پر نہیں روایات پر چلے گا، اپوزیشن فیصلہ کر چکی ہے کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اپوزیشن سے ہو گا، کمیٹیوں میں ہمارا کردار بھی پی اے سی کے چیئرمین کے فیصلے سے مشروط ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy