سیالکوٹ: بچی کو پٹخنے کا واقعہ، پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو بچا لیا

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

سیالکوٹ(یو این پی) سیالکوٹ میں سب انسپکٹر کی جانب سے بچی کو پٹخنے کے واقعے میں پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائی کو بچا لیا، ایک ہی روز میں گرفتار کیا، تفتیش مکمل کر کے بے گناہ قرار دیا اور عدالت سے بری بھی کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں بچی کو پٹخنے کے معاملے میں پیٹی بند بھائی کو بچانے کیلئے پولیس کی پھرتیاں سامنے آئی ہیں جس نے اپنے ساتھی کو جیل جانے سے بچا لیا ہے۔ پولیس نے پہلے اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے متاثرہ شخص سمیت 9 افراد کیخلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا، میڈیا پر خبر چلی تو سب انسپکٹر طاہر کو گرفتار کر لیا، پھر آج ہی عدالت میں پیش کردیا گیا۔پولیس تفتیش میں ملزم سب انسپکٹر طاہر کو بے گناہ قرار دیا جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے رہا کر دیا۔ بچی کو پٹخنے پر ملزم سب انسپکٹر طاہر کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题