آشیانہ ہاﺅسنگ کیس ، شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Published on October 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

لاہور(یواین پی)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی ،عدالت نے کچھ دیر کے لئے اپنا فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنا یا گیا۔شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔قومی احتساب بیور(نیب )نے ایک روز قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہیں پیشی پر آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاتھا۔احتساب عدالت میں سماعت کے آغاز پر کمرہ عدالت میں رش زیادہ ہونے پر احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے شہباز شریف اور وکلاءکو اپنے چیمبر میں بلالیا اور وہاں سماعت شروع کی۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوز کیا اور آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکیم کا کنٹریکٹ لطیف اینڈ سنز سے منسوخ کرکے کاسا ڈویلپرز کو دیا، ا±ن کے اس غیر قانونی اقدام سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔پراسیکیوٹر نیب نے مزید کہا کہ شہباز شریف سے مزید تفتیش درکار ہے، لہٰذا عدالت شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرے۔تاہم وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پر تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،واضح رہے کہ امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کو شہباز شریف کا وکیل مقرر کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy