نادرا کوٹ رادھاکشن کے عملہ کی پھرتیاں۔شہری کو بوگس شناختی کارڈ جاری کر دیا۔

Published on November 7, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 626)      No Comments

\"Irfan\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) نادرا کوٹرادھاکشن کے عملہ کی نااہلی عوام کو پریشانیوں سے دوچار کرنے لگی اندھے پن کا شکار انتظامیہ نے ایسے شناختی کارڈ جاری کر دیئے ہیں جن پر شناختی کارڈ ہولڈر کے دستخط اور انگوٹھے کا نشان ہی ثبت نہیں ہیں تحصیل کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں موضع متہ ڈاکخانہ خاص کے رہائشی نوجوان عرفان علی کو شناختی کارڈ نمبر35104-0407635-3 جاری کیا ہے جسکا اجراء اگیارہ جنوری2013 کو ہوا ہے

\"KRK\"

۔اس پر نہ انگھوٹھا اور نہ ہی دستخط ثبت کیے گئے ہیں اس کارڈ کے اجراء سے یہ معلو م ہوتا ہے کہ اس برانچ کی انتظامیہ کس قدر لاپرواہ ہے اس نوجوان کا کہنا ہے کہ اس میں میرا کیا قصور ہے میں تو نادرا کی تمام فیس اور بھتہ ادا کرنے کے باوجود خود کو پاکستانی شہری نہیں کہلوا سکتا اگر وہ اس کارڈ کو کہیں جمع کرواتا ہے تو وہ دو نمبری کہلائے گا اور اس پر مقدمہ بن جائے گا۔کارڈ ہولڈر عرفان علی ولد مقصود احمد کا کہنا ہے کہ وہ اس بوگس کارڈ کے اجراء کے باعث نوکری حاصل نہیں کر سکا نہ پرائیوٹ اور نہ سرکاری بلکہ مجھے تو نادرا والوں نے ہر طرح سے مفلوج کردیا ہے کارڈ ہولڈر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے اپیل کی ہے کہ اب اسکے کارڈ میں موجود غلطیوں کی تصیح کرواکے نیا کارڈ فوری جاری کیا جائے اور متعلقہ ادارے سے مجھے ہرجانہ بھی لیکر دلوایا جائے۔اور متعلقہ عملے کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئیندہ وہ ایسی غلطیاں کرنے سے باز رہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog