رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کی مد میں 36 ارب روپے خرچ

Published on October 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

کراچی: (یواین پی) رواں مالی سال کے اب تک کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کردی گئی۔ وفاق اور اس کے اداروں نے ترقیاتی فنڈ کے چھتیس ارب روپے خرچ کئے۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران وفاقی وزارتوں کو چوبیس ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کئے گئے۔ ہائر ایجوکیشن کو چار ارب ساٹھ کروڑ روپے اور ریلوے کو چار ارب سترہ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر کو ترقیاتی فنڈ کی مد میں چار ارب ستر کروڑ اور گلگت بلتستان کو سات ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ ملے۔ آئی ڈی پیز کے لیے نواسی کروڑ اور ایرا کے لیے گیارہ کروڑ جاری کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes