سی پیک سے آزاد کشمیر کو بھی فائدہ ہوا، سردار مسعود خان

Published on October 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

کراچی: (یواین پی ) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے نہ صرف پاکستان کے چاروں صوبوں بلکہ آزاد کشمیر کو بھی فائدہ ہوا ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیرہویں کنزیومر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے نہ صرف پاکستان کے چاروں صوبوں بلکہ کشمیر میں بھی تبدیلی آئے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا کے ساتھ چلنےکے لیے جنگی بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔ پاکستان کو ضرورت ہے کہ وہ خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالے۔اس موقع پر تاجر رہنماء ایس ایم منیر، کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ صارفین کو بہترین خدمات پیش کرنے پر مختلف کمپنیوں کو ایوارڈ بھی دیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes