ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس، وزیراعلیٰ پنجاب کا جواب مسترد ،عثمان بزدار نے غیر مشروط معافی مانگ لی

Published on October 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور احسن جمیل گجر کے جوابات مسترد کردیئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، احسن جمیل گجراور سابق آئی جی پنجاب کلیم امام نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ،تینوں نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل ازخودنوٹس کی سماعت کی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس ،احسن جمیل گجر،سابق آئی جی پنجاب کلیم امام،خاور مانیکا عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور احسن جمیل گجر کے جوابات مسترد کردیئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو کل بلوا لیں ان کے جواب سے مطمئن نہیں،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم نے غیر مشروط معافی مانگی اور پیش بھی ہوئے،احسن جمیل گجراور سابق آئی جی پنجاب کلیم امام نے بھی عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ،تینوں نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کامعافی نامہ دوبارہ جمع کرانے کیلئے تیارہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes