ٹھٹھہ ،محکمہ پولیس ، عملے کی ملی بگھت سے جعلی بھرتیاں

Published on October 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ) محکمہ پولیس ٹھٹھہ کے آفیس میں عملے کی ملی بگھت سے جعلی بھرتیاں کرکے فرضی اہلکاروں کے ناموں پر کروڑوں روپے کی میگا اسکینڈل کا انکشاف، اعلیٰ اختیار کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹھہ کئپٹن رٹائیرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس ٹھٹھہ کے اکائونٹ کلرک راجہ شاہد، شیٹ کلرک عبدالستار سولنگی اکائونٹس برانچ کے دو ملازمین حافظ علی اصغر پیرزادہ، کمپیوٹر آپریٹر عدنان شیخ کی ملی بگھت سے محکمہ پولیس ٹھٹھہ میں 130 جعلی پولیس اہکاروں کی بھرتی دکھاکر انکے ناموں پر کروڑوں کی تنخوائیں، ڈفرنس بلز، ایڈوانس سیلریز کے بلز بناکر کروڑوں روپے آپس میں مل بھانٹ کر ہجم کر لیے، اس سلسلے میں باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ اکائونٹنٹ اور شیٹ کلرک کی جانب سے تقریبن پچھلے 5 سالوں سے جعلی اہلکاروں کی تنخوائیں اور مختلف بلز کی رقم کھارہے تھے، اور پولیا اہکاروں کو رعایت دینے اور گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کرنے کے علیدہ رشوت لیکر رعایت دی جاتی تھی، جبکہ ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کی پوسٹنگ کے دوران مذکورہ اکائونٹنٹ اپنے آپ کو ایس ایس پی کہلواکر گھٹکا مافیا سمیت کئی غیر قانونی کاروبار کرنے والوں سے لاکھوں روے ہفتہ بٹھورتا تھا، اس ضمن میں جانچ ٹیم کو تحقیقات کے دوران میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے ااہم دستاویز بھی ہاتھ آئھ ہیں جس کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے میگا کرپشن میں ملوث مذکورہ عملے کو فوری طور پر معطل کرکے رپورٹ اعلیٰ اختیارات کے حامل افسران کو بھیج کر میگا اسکینڈل کا معاملہ نیب کو منتقل کرنے کی سفارشات کردی ہے، دوسری جانب الزامات نیچے آنے والا عملا معطلی کے احکامات وصول ہونے کے بعد روپوش ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme