ضمنی انتخابات میں عمران خان بھی ووٹ کاسٹ کریں گے

Published on October 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ضمنی انتخاب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا اور 92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11،11 حلقوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ضمنی انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کا ووٹ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں درج ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان بھی ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ووٹ کاسٹ کریں گے۔ حلقہ این اے 53 میں تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز اعوان ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy