میجر محمد اکرم کا83 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

Published on April 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے میجر محمد اکرم کا83 واں یوم پیدائش آج 4 اپریل بروزاتوار کو منایا جائے گاوہ4 اپریل 1938 کو ڈنگہ میں پید اہوئے اس سلسلہ میں راولپنڈی سمیت ملک بھرمیں قرآن وفاتحہ خوانی کی جائے گی۔میجر محمد اکرم 13اکتوبر 1963 کو بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹئیر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے 1965میں انہیں کیپٹن اور 1970میں میجر کے عہدے پر ترقی ملی۔میجر محمد اکرم نے5 دسمبر1971 کو ہلی ضلع دینا ج پور مشرقی پاکستا ن کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme