سام سنگ گیلکسی اے نائن میں چار بیک کیمرے پیش کیے جائیں گے

Published on October 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

جنوبی کوریا (یواین پی) سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے نئے کیمروں کی بدولت موبائل فوٹو گرافی کو ایک نیا عنوان ملے گا کیونکہ مڈ رینج اسمارٹ فون کے نئے ماڈل سام سنگ گیلکسی اے نائن کی پشت پر ایک دو نہیں بلکہ ایک ساتھ چار کیمرے پیش کیے جارہے ہیں۔اگرچہ ہواوے پی 20 پرو میں ایک ساتھ تین کیمرے پیش کیے گئے ہیں لیکن سام سنگ نے اس سے بڑی جست لگائی ہے اور ایک ساتھ چار کیمرے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اختراع سے حقیقت سے قریب، زندہ اور خوبصورت تصاویر لینا ممکن ہوگا جو اس سے قبل ممکن نہ تھا۔سافٹ ویئر میں موجود مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا آپشن بتائے گا کہ بہترین تصویر کے لیے کونسی سیٹنگ اچھی رہے گی۔ ان چار کیمروں میں چار مختلف لینس لگے ہیں جن میں ایک الٹر وائیڈ لینس بھی ہے، ایک ٹیلی فوٹو لینس ہے جو دگنا آپٹیکل زوم کرتا ہے بقیہ دو کیمروں میں 24 میگا پکسل کیمرا ہے جبکہ چوتھا لینس ان ڈیپتھ سینسنگ کیمرا ہے۔ اسی طرح فرنٹ کیمرا بھی 24 میگا پکسل کا ہے جس میں 1.7 ایف لینس ہے۔تاہم سام سنگ نےاس کی بہت کم تفصیلات دی ہیں۔ اس میں ایکسائنوس 7885 اسنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ ہے اور اندرونی اسٹوریج 128 جی بی تک ہے جسے کارڈ کے ذریعے بڑھا جاسکتا ہے۔ فون کا ڈسپلے 1080×2220 پکسل ہے اور اسکرین کی چوڑائی 6.3 انچ ہے۔اسے بطورِ خاص ایسے لوگوں کےلیے تیار کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا کےلیے روزانہ بہت سی تصاویر لیتے ہیں جن میں سیلفی، سادہ تصاویر اور پینوراما، سبھی کچھ شامل ہے۔ ناقدین کے مطابق اگرچہ سام سنگ بہتر کیمروں میں سبقت کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن اس بار اے آئی کے اضافے سے اس میں مزید بہتری کی توقع بھی ہے۔ اس کا آپریٹنگ سسٹم اوریو ایٹ ہے۔اس بار لیمونیڈ بلیو اور چیونگم گلابی رنگ میں بھی یہ فون دستیاب ہوگا۔ اس کی ابتدائی قیمت کا اندازہ 690 ڈالر لگایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme