آزادکشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان، پولنگ 21 جولائی کو ہوگی

Published on June 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments

2
آزاد کشمیر(یو این پی) الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کے اجرا کا عمل کل سے شروع ہوجائے گا جو 16 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی 27 جون تک واپس لئے جاسکیں گے اور 29 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题