مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو برباد کیا، وزیرِاعظم عمران خان

Published on October 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیرِاعظم نے سابق حکومت پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے معیشت کو برباد کیا، سب ادارے خسارے میں ملے، تباہ حال اکانومی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پالیسیوں کے مثبت نتائج جلد آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراِعظم عمران خان کے زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، فیصل واوڈا، افتخار درانی، فیصل جاوید، عثمان ڈار، مراد سعید، نعیم الحق، شبلی فراز اور شوکت یوسفزئی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے وزرا اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ملکی معیشت کی صورتحال سے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خراب معیشت ن لیگ سے ملی، ن لیگ 12 سو ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئی، ہم تباہ حال معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ن لیگ سارے ادارے خسارے میں چھوڑ کر گئی، ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج ابھی آنے ہیں، حکومتی اور پارٹی ترجمان بھرپور انداز سے موقف پیش کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog