بھارتی شہرامرتسرمیں ٹرین حادثہ،50 افرادہلاک ،متعدد زخمی

Published on October 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی)بھارتی شہرامرتسرمیں میلہ دیکھنے آنے والے50 افراد ٹرین کی زد میں اآکرہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی افراد شدید زخمی بھی ہو ئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر امرتسرمیں ریلوے ٹریک کے قریب میلے لگا ہوا تھا اور بڑی تعداد میں لوگو وہاں میلے دیکھنے میں مصروف تھے ،میلہ میں اونچی آواز میں گانے لگائے گئے تھے اور آتش بازی کا مظاہر بھی ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ٹریک پر موجود لوگوں کو ٹرین کا سائرن سنائی نہ دے سکا جس کی وجہ سے معتدد لوگ ٹرین کی زد میں آگئے جن میں سے 50 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ100 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme