ملتان، گیسٹرو کی وبا میں دن بدن اضافہ کا سلسلہ جاری ،24گھنٹوں میں 103 افراد ہسپتال داخل

Published on October 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 604)      No Comments

ملتان (یو این پی)ملتان میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں مرض میں مبتلا 103 مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں گسیٹرو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 103 گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کو مختلف سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 26 نشتراسپتال، 29 چلڈرن کمپلیکس، 07سول اسپتال اور 27 کو شہباز شریف جنرل اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز اور پانی ابال کر استعمال کرنے سے گیسٹرو کے مرض پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔۔ڈاکٹرز کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز اور پانی ابال کر استعمال کرنے سے گیسٹرو کے مرض پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes