قومی ٹی ٹونٹی کپ کے ابتدائی روز تمام میچز بارش کی نذر ہو گئے

Published on February 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

\"5\"
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام فیصل بینک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز بارش کے باعث کوئی بھی میچ نہ کھیلا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی کپ جمعرات کو جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ساتھ شروع ہوا، ابتدائی روز پانچ میچ کھیلے جانے تھے لیکن شدید بارش کی وجہ سے ایک بھی میچ کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ 16 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 17 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ بارش کی وجہ سے جو میچ مکمل نہیں ہو سکیں گے ہر ٹیم کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شائقین کرکٹ کو میچوں کیلئے ٹکٹیں100 اور 150 روپے میں دستیاب ہوں گی۔ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایونٹ کے کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题