کسی کو این آر او نہیں ملے گا، وزیرِاعظم کا دو ٹوک اعلان

Published on October 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر دباؤ ڈال کر سابق صدر پرویز مشرف کی طرح این آر او لینے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔وزیرِاعظم عمران خان کا سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم پر اقتدار سنبھالتے ہی قرضوں کا بوجھ پڑ گیا جس کا ہم پر بہت دباؤ تھا، قرضوں کا سارا بوجھ عوام پر مہنگائی کے ذریعے پڑ رہا ہے، ہم نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنا ہیں، اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہم کوشش کر رہے تھے کہ دوست ممالک سے قرض لیں۔انہوں نے بتایا کہ میں قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب کی جانب سے ہمیں خصوصی پیکج ملنے کے بعد ہمارے اوپر سے قرضوں کا پریشر ہٹ گیا ہے، انشا اللہ آئندہ چند دنوں میں قوم کو مزید خوشخبریاں سناؤں گا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ اگر سعودی عرب سے یہ پیکج نہ ملتا تو ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑتا، آئی ایم ایف سے زیادہ قرض لیتے تو اس کا بوجھ عوام پر ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس کم کر دی ہے، ہم پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات پیدا کریں گے۔ ایکسپوٹرز کی مدد کر رہے ہیں، ہم ایکسپورٹ بڑھائیں گے، ایکسپوٹرز کے لیے ونڈ ونڈو آپریشن ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes