نیشنل پلان پر عملدرآمد، 5 ہزار دو سو دو افراد گرفتار

Published on March 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

555
 لاہور:(یو این پی) دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نیشنل پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپریشنز کیے گئے ہیں دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے آپریشنز میں پولیس نے 56 لوکل پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں 88 جبکہ اینٹی کئیریرازم ڈیپارٹمنٹ نے 16 آپریشن کیے ہیں۔ آپریشن کے نتیجہ میں 5 ہزار دو سو دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی ہے جن میں سے پانچ ہزار پانچ افراد کو تسلی بخش جوابات کے نتیجہ میں رہا کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے 90 شاہراہ قائداعظم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد مشتاق سکھیرا بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے اور نہ ہی لاہور دہشت گردوں کے لئے محفوظ جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی آپریشن میں تمام ادارے، سیاسی جماعتیں، حکومت، مذہبی جماعتوں سمیت تمام ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو اکھاڑ پھینکنے کے معاملہ میں ایک پیج پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题