اینٹوں کے سرکاری ریٹ 7000 پر عملدرآمد کروایا جائے گا سیف اللہ ساجد 

Published on October 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

تحصیل کی بھٹہ ایسو سی ایشن کے اجلاس سے خطاب نئی قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔
کوٹ رادھاکشن(یواین پی)بھٹہ مالکان کی طرف سے ازخود بڑھائی گئی قیمتوں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیا ریٹ سات ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پچھلے دنوں بھٹوں کی بندش کے پیش نظر بھٹہ مالکان نے بے تحاشا اینٹوں کے ریٹس میں اضافہ کردیا گیا تھا اس نئے ریٹ پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن نے تحصیل بھر کی بھٹہ ایسو سی ایشنوں کا اجلاس طلب کیا جس میں ان کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا کہ آ پ اس نئے حکم پر عملدرآمد کروائیں نہ کروانے کی صورت میں بھٹوں کو سیل و جرمانے کرنے سمیت ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا جائے گا اس موقع پرسینئر صحافی مہر سلطان محمود بھی موجود تھے بھٹہ مالکان نے اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا اور ریٹ پر عملدرآمد کی یقین دھانی بھی کروائی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme