کینیا کا وکیل امریکی صدر باراک اوباما کا داماد بننے کا خواہش مند

Published on May 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

kenya-layer
وکیل نے اٹھارہ سالہ مالیا سے شادی کے لیے ستر بھیڑیں، پچاس گائیں اور تیس بکریاں پیش کر دیں
نیروبی (یو این پی) ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔ کینیا کا وکیل امریکی صدر باراک اوباما کا داماد بننے کا خواہش مند ہے۔ وکیل نے اٹھارہ سالہ مالیا سے شادی کے لیے ستر بھیڑیں، پچاس گائیں اور تیس بکریاں پیش کر دیں۔امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی اٹھارہ سال کی ہوئی نہیں کہ مالیا کا ایک عاشق سامنے آ گیا۔ کینیا کے وکیل  کا کہنا ہے کہ وہ 2008 سے مالیا میں دلچسپی رکھتا ہے۔ مالیا سے شادی کے لیے وکیل ستر بھیڑیں پچاس گائیں اور تیس بکریاں بھی دینے کو تیار ہے۔ وک کا کہنا ہے کہ وہ جولائی میں کینیا کا دورہ کرنے پر امریکی صدر باراک اوباما سے اس سلسلے میں بات کرنا چاہتا ہے۔ وکیل نے امریکی صدر سے اپیل کی کہ کینیا کے دورے پر صدر اپنی بیٹی مالیا کو بھی ساتھ لے کر آئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes