سندھ بھر میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

Published on October 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

کراچی(یواین پی)مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر سندھ بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes