سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کالاہور کے ہسپتال میں معمول کا چیک اپ

Published on May 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

3
لاہور ۔۔۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جمعرات کے روز لاہور کے مقامی ہسپتال میں معمول کا چیک اپ کرایا ، اس موقع پرڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹسٹ بھی لئے۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کوچند دنوں سے گلے میں درد محسوس ہورہا تھا، پہلے انہوں نے اپنے فیملی ڈاکٹر سے گھر پر ہی چیک اپ کرایا لیکن پھر ڈاکٹر کی ہدائت پر انہوں نے ہسپتال جاکر مزید مختلف ٹسٹ کرائے۔ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ڈٖاکٹروں کی ہدائت کے مطابق سابق وزیراعظم کے مزید ٹسٹ بھی لئے جائیں گے جو آج یا کل متوقع ہیں۔ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ٹسٹوں کے بعد ڈاکٹر ان کی رپورٹ جاری کریں گے۔سابق وزیراعظم روبہ صحت ہیں ،ہسپتال چیک اپ کے بعد انہوں نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ اپنے گھر پر ہی لنچ کیا ۔سابق وزیراعظم کی علالت کاسن کرپیپلز پارٹی کے قائد وسابق صدر آصف علی زرداری ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اورعمران خان ،سمیت دیگر قومی راہنماوں نے انہیں فون کر کے ان کی عیادت کی۔سابق وزیراعظم نے ان کی علالت کی خبر سن کر رابطے کرنے والی قومی قیادت ،پارٹی راہنماوں و کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میں معمول کے چیک اپ کرارہا ہوں اور ڈاکٹروں کی ہدائت کے مطابق ابھی مزید ٹسٹ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme