بہاولپور اور چولستان کے بچے صحت اور تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں سلیم بھٹی

Published on February 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments
\"DSC_0013\"
بہاولپور(یواین پی) بہاولپور اور چولستان کے بچے صحت اور تعلیمی سہولیات سے محروم اور لاڈلے وزیر اعظم چولستان میں عیاشیوں میں مصروف ہیں۔نواز شریف اپنی موج مستیاں منانے کے لئے جاتی امراء میں رہیں۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور و چیئر مین ڈسٹرکٹ اسٹئیرنگ کمیٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہارنوازشریف کے چولستان میں محفل موسیقی اور چولستانی کھانے ڈکارنے پر اپنے تنقیدی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پچھلے تیس (30) برسوں سے اہل بہاولپور کے ساتھ مذاق کرنے کبھی لعل سہانرا اور کبھی چولستان چلے آتے ہیں اور ن لیگ کے اراکین اسمبلی اور متوالے قومی غیرت کو پس پشت ڈالتے ہوئے انہیں عیش وعشرت کے مواقع فراہم کر کے اہل بہاولپور کی غیرت و حمیت کو تہہ و تیغ کئے جارہے ہیں۔انہیں نہ تو خوف خداہے اور نہ ہی خوف عوام۔ نواز شریف بتائیں کہ کیا انہوں نے بہاولپور اور چولستان کے عوام کے لئے تیس برسوں میں تیس یونین کونسلوں کے بنیادی تعلیمی مراکز اور بنیادی صحت کے مراکز کی حالت زار بہتر بنانے کی طرف بھی توجہ دی ہے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25-A کے تحت معیاری تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔لیکن بہاولپور کے ہر 11 میں سے ۷سکولوں میں نہ تو چار دیواری ہے اور ہر ۱۱ میں سے ۵ میں کسی قسم کی سیکورٹی کا کوئی بندوبست موجود ہے۔سکول پنکھوں،لائٹ،فرنیچر سے محروم اور بچے گھروں سے دریاں لاکر گراؤنڈ میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔سائنس لیبارٹریاں اور کمپیوٹر کی سہولیات کا تو تصور ہی محال ہے۔تدریسی اسٹاف اور کھیلوں کے میدان نہ ہونے کی بناء پر بچے غیر نصابی سرگرمیوں سے بھی نابلد ہیں۔بہاولپور کے تعلی اور صحت کے مراکز میں ویرانی اور ہو کا عالم ہے۔چولستانی عوام کے لئے نہ سڑکیں ہیں نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی تعلیمی اور طبی سہولیات۔اہل بہاولپور کو مفتوحہ علاقہ سمجھ لیا گیا ہے۔بنیادی مراکز میں ڈاکٹر اور اساتذہ کیسے جائیں وہاں نہ ہی کوئی سہولت ہے اور نہ ہی ۔سلیم بھٹی نے نواز شریف کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی ذاتی مصروفیات کے لئے بہاولپور کو استعمال کرنا بند کردیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ بہاولپور کے عوام انہیں چولستان میں ہی گھیر کر انکا عوامی احتساب شروع کردیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog