جس بنچ نے آسیہ بی بی کا فیصلہ دیا وہ بھی کم عاشق رسول ﷺ نہیں ہے : چیف جسٹس

Published on November 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جس بنچ نے آسیہ بی بی کا فیصلہ دیا وہ بھی کم عاشق رسول ﷺ نہیں ہے ، کچھ جج صاحبان تو بیٹھے درود پاک ہی پڑھتے رہتے ہیں۔
وفاقی حکومت کی نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی ۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آبادکی صورتحال کشیدہ ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس بنچ نے آسیہ بی بی کا فیصلہ دیا وہ بھی کم عاشق رسول ﷺ نہیں ہے ، کچھ جج صاحبان تو بیٹھے درود پاک ہی پڑھتے رہتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ پر ایمان کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، ہم نے اللہ تعالیٰ کو نبی کریمﷺ کے ذریعے پہچانا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لوگوں کو ہمارا فیصلہ پڑھناچاہیے،کسی کےخلاف ثبوت نہ ہوں توکیسے سزا دے دیں؟۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog