ملک بھر میں کرونا کے مزید 10 افراد انتقال کرگئے

Published on December 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

جن میں سے 310 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
اسلام آباد(یواین پی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد انتقال کرگئے، 310نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 991 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 310 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 320، سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 53، بلوچستان میں 33 ہزار 606، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 329 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 29 لاکھ 54 ہزار 234 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 53 ہزار 594 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 892 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 60، سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 915، اسلام آباد میں 964، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy