جعلی اکاؤنٹس پر گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، آصف زرداری

Published on November 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سندھ اور پنجاب میں مشکوک اکاؤنٹس کوئی نئی بات نہیں، ثابت کرنا ہو گا کہ میں نے لوگوں کے جعلی اکاؤنٹس میں پیسے ٹراسنفر کیے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے سعودی عرب سے اتنے مراسم نہیں کہ انھیں پیسے مل جاتے، کسی نے انھیں سعودی عرب سے پیسے دلوائے ہیں، اب حکومت کو چین اور ابوظہبی سے بھی پیسے ملیں گے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں مشکوک اکاؤنٹس کوئی نئی بات نہیں، مجھے جعلی اکاؤنٹس میں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، گرفتاری تو سیاست کا حسن ہے لیکن ثابت کرنا ہو گا کہ میں نے لوگوں کے جعلی اکاؤنٹس میں پیسے ٹراسنفر کیے۔سابق صدر نے کہا کہ میں تو گرفتار ہو کر پنجاب میں دوبارہ مشہور ہونا چاہتا ہوں، پہلے بھی گیارہ سال جیلیں بھگتیں، اب بھی تیار ہوں۔ جب میرے خلاف قتل کے کیسز بنائے گئے تو تب بھی نہیں گھبرایا تھا، اب تو جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو چھ ماہ کا عرصہ ملنا چاہیے لیکن اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پتا نہیں کس نے وزارتِ داخلہ کا قلمدان رکھنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم کو ان معاملات پر براہ راست خود بات کرنی چاہیے، ان کا سٹینڈ تو ٹھیک لیکن انہیں خود فرنٹ پر آ کر بات کرنی چاہیے، وزارت داخلہ کو ہی مذاکرات کرنا ہوتے ہیں، وزیراعظم نے خود کو ہٹا لیا اور دوسروں کو سامنے کر دیا، مفاہمت کیلئے تو ہم ہمیشہ تیار ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes