قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ اگست میں لاہور میں لگانے کا فیصلہ

Published on July 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments


لاہور(یو این پی )پاکستان میں ورلڈ الیون کےخلاف ٹی 20سیریز اور سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں ہوم سیریز کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ اگست کے پہلے ہفتے میں لاہور میں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔چیمپئینز ٹرافی جیتنے اور چھٹیاں منانے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھرلاہور پہنچ گئے جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لیا ۔مکی آرتھر نے پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز اور کوچیز سے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں لاہور میں لگانے کا فیصلہ کیا،ابتدائی طور پرملک میں موجود قومی کرکٹرزاس کیمپ میں ٹریننگ کریں گے۔ورلڈ الیون کی پاکستان آمد اور سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں ہوم سیریز کی تاریخیں طے پانا باقی ہیں ،جن کے طے پانے پر کاؤنٹی کرکٹ اور دیگر مصروفیت کی بنا ءپر بیرون ملک موجود قومی کرکٹرزکی اس کیمپ میں شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ورلڈ الیون کی ستمبر میں ٹی 20سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آمد متوقع ہے جبکہ اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں ہوم سیریز شیڈول ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes