پاکستان نے دوسرا ٹی ٹونٹی بھی جیت لیا، نیوزی لینڈ کو شکست

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

دبئی: (یواین پی) متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی ٹیم میدان میں اتاری۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے بازی کی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، انہوں نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں فخر زمان 24، بابر اعظم 40، آصف علی 38 اور شعیب مل 10 بنا سکے۔کیویز کی جانب سے اے ایف ملنے نے 2 جبکہ ساؤتھی اور مونرو نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیتا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سی مونرو 44، سی جے ایںڈرسن 40 جبکہ کے ایس ویلمسن 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر باؤلرز میں عماد وسیم اور محمد حفیظ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog