مولانا سمیع الحق کی شہادت ‘وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا 

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

لاہور (یواین پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی )پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔جمعہ کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی کہا کہ ذمہ داران جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں مولانا سمیع الحق کے گھر میں گھس کر انہیں چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes