موبائل آپریٹرز کا ٹیکسز اور ڈیوٹیوں میں کمی کا مطالبہ

Published on May 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments


لاہور(یو این پی)ملک میں چاروں موبائل آپریٹرز نے وفاقی حکومت سے آئندہ بجٹ میں صارفین پر ٹیکسوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے پہلے سے عائد 37 فیصد ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کو کم کا مطالبہ کیا ہے ،میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ایک ٹیلی کام آپریٹر نے نمائندے کو بتایا کہ ٹیلی کام آپریٹر نے وفاقی حکومت کو آئندہ بجٹ میں موبائل خدمات پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی /جنرل سیلز ٹیکس کو یکساں کرنے ، انٹرنیٹ ڈیٹا پر عائد جی ایس ٹی /ایف ای ڈی کا خاتمہ ، موبائل ڈیوائسز کی درآمد پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی ، سم اور آئی ایم ای آئی پر مجوزہ تجویز کردہ ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دے دی ہے ۔ٹیلی کام سیکٹر کی طرف سے قومی خزانے میں ٹیکسوں کی مد میں گزشتہ مالی سال میں 158 ارب جمع کرائے گئے جبکہ پورے سیکٹر نے 455 ارب روپے کا ریونیو کمایا اور ٹیلی کام سیکٹر میں 75 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جس میں سے 40 ارب روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy