پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 معرکہ آج سجے گا

Published on November 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

دبئی: (یواین پی) پاکستان کا مشن کلین سویپ جاری ہے۔ قومی ٹٰیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج دبئی میں کھیلے گی۔صحرائی میدان نیوزی لینڈ کیلئے درد سر بن گئے۔ کولن مُنرو کا دبنگ انداز کیویز کے کام آیا نہ ہی کورے اینڈرسن کی جارحانہ بیٹنگ سیریز بچا سکی۔آج ہونے والے میچ میں شکست کی صورت میں ولیمسن الیون کو کلین سویپ کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی آج دبئی کے میدان میں رات 9 بجے سجے گا۔گرین شرٹس نے پہلے میچ میں 2رنزاوردوسرے میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پرلگاتار نواں ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر نظریں جما لیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes