پاکستان اور چین کا باہمی تجارت اپنی کرنسی میں کرنے کا اعلان

Published on November 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) پاکستان اور چین نے باہمی تجارت اپنی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے پاکستان اور چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان اور چین نے اپنی کرنسی میں تجارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ملکوں سمیت دنیا بھر کی تجارت امریکی ڈالر میں ہوتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے اپنی کرنسی میں تجارت کا اعلان کرنے سے نہ صرف امریکہ کی خطے میں چوہدراہٹ چیلنج ہوئی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی یہ پیغام گیا ہے کہ مستقبل چین کا ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت خوش آئند ہوگی، یواین او ، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی امن کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ پاکستان کی پاک بھارت تنازعات کے حل کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题