فاروق آباد،برف کے کارخانے سے امونیاگیس کے اخراج سے 3 خواتین کی دم گھٹنے سے حالت خراب

Published on February 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی )برف بنانے والے کارخانے سے امونیا گیس کا اخراج شیش محل چوک گوجرانوالہ روڑ پر برف کے کارخانے سے امونیا گیس کا اخراج ہو گیا گیس کے لیک ہونے سے کارخانے کے ساتھ آبادی میں 3 خواتین کی دم گھٹنے سے حالت خراب ہو گئی ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے نیم بے ہوش مریضوں کو آکسیجن لگا کر موقع پر طبی امداد فراہم کی ریسکیو 1122 کی اسپیشل ریسکیو ٹیم بریتھنگ آپریٹس استعمال کرتے ہوئے کارخانے سے امونیا گیس کے اخراج کو والو بند کر کے روک دیا امونیا گیس کے اخراج ہونے سے کارخانے میں موجود مزدور اور انتظامیہ موقع سے فرار ہو گئی ریسکیو اسپیشل ٹیم نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے کارخانے کو کاشن ٹیپ کی مدد سے کارڑن آف کر آمدورفت کو بند کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes