حکومت پہلی بار سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے جارہی ہے: فواد چوہدری

Published on November 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

کراچی (یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے وزرا بیانات دے کر مکر جاتے تھے، لیکن اب ہر بات کہنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیونکہ پرانی ویڈیو سامنے آجاتی ہے، حکومت پہلی بار سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے جارہی ہے۔شہر قائد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ چند روز سے ملکی حالات اہم موڑ پر تھے ماضی میں کراچی کو بند کیا جاتا تھا ، اب لاہور بند ہوگیا۔ پہلے خبر نہ ملنے سے انتشار پھیلتا تھا اور اب خبروں کی بھرمار سے معاملہ بگڑتا ہے کتنے ہی جعلی نوٹیفکیشن سامنے آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا جمہوریت میں اہم کردار ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں روکنا حکومت کیلئے چیلنج ہے، ہمارا سوشل میڈیا پر بالکل بھی کنٹرول نہیں ہے، احتجاج کرنے والوں نے سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کیا ،پہلی بار سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پہلے وزرا بیانات دے کر مکر جاتے تھے، اخبار کی خبر کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ہوتا تھا لیکن اب ہر بات کہنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیونکہ پرانی ویڈیو سامنے آجاتی ہے اس لیے وزرا کو محتاط رہنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy