ہومیو پیتھک طریقہ علاج ایک فن آرٹ اور سائنس ہےہومیو پیتھک ڈاکٹر عثمان غنی

Published on June 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

مخصوص افراد نے اپنے مفادات کی خاطر ہومیو پیتھک سسٹم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے
.خانیوال(یواین پی) ہومیو پیتھک طریقہ علاج ایک فن آرٹ اور سائنس ہے اگر درست علامات کے ساتھ درست دوا تجویز کر لی جائے تو پھر رب کائنات مریض کو شفا سے ہمکنار کر دیتا ہے یہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس سے مریض کا چہرہ دیکھ کر بھی دوا تجویز کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر عثمان غنی نے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئےبورے والہ کے معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر بی اے خرم اور ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری سے ایک علمی نشست میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص افراد نے اپنے مفادات کی خاطر ہومیو پیتھک سسٹم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ہومیو پیتھ کو سخت محنت کی ضرورت ہے اگر ہمارے ہومیو پیتھ مروجہ اور سائنسی طریقوں سے مریض کی علامات کے مطابق علاج کریں توانہیں یقینی کامیابی مل سکتی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy