سعودی ولی عہد نے ملک کے پہلے ایٹمی ریسرچ ری ایکٹرسمیت اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Published on November 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

ریاض ۔۔۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک کے پہلے جوہری ریسرچ ری ایکٹر سمیت مختلف اہم منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہری ری ایکٹر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد کی گئی، کنگ عبدالعزیز سٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں آمد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بورڈ چیئرمین ، توانائی ، صنعت اور قدرتی وسائل کے وزیر انجنیئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور اس ٹیکنالوجی شہر کے صدر ترکی بن سعود بن محمد نے استقبال کیا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد نے ملک کے پہلے ایٹمی ریسرچ ری ایکٹر کا افتتاح کیا،اس کے علاوہ سعودی ولی عہد نے کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی سنٹرل لیبارٹری برائے انسانی جینوم کا بھی افتتاح کیا،اس میں سعودی معاشرے کی جینٹکس کے تمام ریکارڈ کا تفصیلی نقشہ مرتب کیا جائے گا اور اس نقشے سے موروثی بیماریوں کے اسباب کا پتا چلانے میں مدد ملے گی۔سعودی ولی عہد نے خفجی میں شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کو مصفا بنانے کے اسٹیشن کا افتتاح کیا ہے۔اس میں یومیہ 60 ہزار مکعب میٹر پانی کو صاف بنانے کی گنجائش ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو شاہ عبدالعزیز سٹی میں آمد کے فوری بعد سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق وترقی سے متعلق اس شہر کے مختلف منصوبوں اور ان میں سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی گئی۔بعد ازاں ولی عہد کو سعودی عرب کے خلائی تحقیق کے منصوبوں بشمول ’ سعودی سیٹ 5 اے ‘ اور ’سعود ی سیٹ 5 بی‘ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اس کے علاوہ انھیں محفوظ نیشنل ٹیکٹیکل کمیونیکشنز سسٹمز ، انٹرنیٹ نیشنل ایکس چینج اور تعلیمی اداروں کے لیے تیز رفتار نیٹ ورک ، کاربن فائبر پروڈکشن کی لیبارٹری ،جدید میٹریل کے منصوبوں اور کم آبی وسائل کے حامل علاقوں کے لیے پانی اور توانائی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes