بھارتی صوبے بہار میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے

Published on November 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) انتہا پسندہندؤوں کے تشدد نے بزرگ شخص کی جان لے لی، کئی علاقوں میں مساجد کی بے حرمتی کرنے کے ساتھ مسلمانوں کی دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔مودی کے دیس میں ایک بار پھر مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے۔ ریاست بہار کے شہر اورنگ آباد میں انتہا پسند ہندؤوں نے بے قابو ہو کر اسی سالہ بزرگ مسلمان پر تشدد کر کے زندہ رہنے کا حق چھین لیا اور آگ لگا کر لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی۔اورنگ آباد کے علاوہ، نوادہ، بھاگلپور، منگیر، اور سیوان جیسے کئی اضلاع میں بجرنگ دل سمیت دیگر انتہاپسند تنظیموں نے مسلمانوں کی دکانیں جلا دیں۔ کئی علاقوں میں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔بہار کے علاوہ پہلی بار متعدد اضلاع میں ایک ساتھ پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes