سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں میں تصادم کا خطرہ

Published on November 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان لفظی جنگ کے بعد دونوں کی فلموں کے درمیان بھی تصادم کا خطرہ منڈلانے لگا۔ میڈیا کے مطابق رنبیر اور سلمان کے درمیان گزشتہ چند سال سے کترینہ کیف کی وجہ سے جاری لفظی جنگ ایک بار پھر مزید پروان چڑھنے لگی ہے جس کی وجہ دونوں اداکاروں کی آنے والی نئی فلمیں ہیں جوکہ ایک ہی تاریخ میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔رواں سال کی ابتداء میں سلمان خان نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ساجد ناڈیا کے بینر تلے بننے والی اُن کی مشہور فلم ’کک‘ کا سیکوئل 2019ء میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔اُن کا یہ اعلان ہونا ہی تھا کہ معروف فلم ساز کرن جوہر نے رنبیر اور عالیہ بھٹ کی فلم ’براہمسترا‘ کو اگلے سال کرسمس کے روز ہی ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ کترینہ کے باعث سلمان اور رنبیر کے تعلقات کئی سال سے سرد مہری کا شکار ہیں۔ سلمان خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کے لیے سب سے موزوں اداکار خود سنجے دت ہو سکتے تھے۔ کوئی دوسرا اداکار سنجے دت کے کردار کو نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog