پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی دونشستوں پر الیکشن آج ہوگا

Published on November 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پنجا ب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن آج ہوگا، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔میڈیاکے مطابق سینٹ کی ایک نشست پرمسلم لیگ ن کے امیدوار سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ ہوگا جبکہ خواتین کی سینٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ کی دونوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سینٹ کی یہ نشستیں مسلم لیگ ن کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں، الیکشن میں پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 369 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔تحریک انصاف کو ق لیگ کے 10 ارکان کی حمایت حاصل ہونے پر حکمران اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 190 بن جاتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور پی پی کے ووٹ ملاکر ن لیگ کے ووٹوں کی تعداد 174ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy