پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

Published on May 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

ناٹنگھم (یواین پی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم اب تک کوئی بھی میچ جیت نہیں سکی ہے جبکہ گرین شرٹس واحد ٹی20 میں بھی 7 وکٹ سے شکست کھا چکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیا ن پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ 12 رنزسےکامیاب رہا تھا جب کہ تیسرے میچ میں قو می ٹیم کو 6 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes