اوورسیز پاکستانیوں کی واحد نمائندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹ فورم

Published on July 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments


جدہ ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں مقیم محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کی واحد نمائندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹ فورم ھے جس کو پاکستان کیمونٹی کی مکمل حمایت حاصل ھے حالیہ انتخابات میں نومنتحب عہدیدار کو پاکستان سے حکومت پاکستان کےا علی حکام اور انٹرنیشنل صحافی تنظیموں سعودی عرب کے زمہ دار سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے جو آس بات کا واضح ثبوت ہے پاکستان جرنلسٹ فورم پاک و سعودی تعلقات کو قریب لانے اور پاکستانیوں کے مسائل اعلی حکام تک پہنچنے اور ان کے فوری حل کے لیے پل کا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان جرنلسٹ فورم کے چئیرمین امیر محمد خان کی رہائش گاہ جو کہ پاکستان پریس کلب کا درجہ رکھتی ھے پاکستان کے مایہ ناز صحافی اور سفارت کار شرکت کر چکے ہے یہ اعزاز چیرمین امیر محمد خان کو ھی حاصل ہے کہ اپنی رہائش گاہ پر سب دوستوں کو اکھٹے کرتے ہیں آج بھی ان کو یہ اعزاز حاصل ہے پاکستان سے حکومت سعودی عرب کی دعوت پر آئے ہوئے سعودی وزارت اطلاعات ونشریات وزارت حج اور وزارت صحتِ کے مشترکہ تعاون سے اے ھوے مہمان صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا عشائیہ میں پاکستان قونصلیٹ کے پریس قونصل ارشد منیر ۔عرب نیوز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سراج وہاب ۔ ریڈیو جدہ کے لیق اللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں سید سرویز علی ڈایریکٹر انٹرنیشنل افیر بول ٹی وی اور اے پی پی کےسنیر صحافی حمزہ صاحب اور جدہ کے صحافیوں کو پاکستانی صحافت میں میڈیا کے موجودہ کردار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور پی جے ایف کے اراکین کے مختلف سوالوں کے جوابات دئے مہمان صحافیوں نے سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کے مثبت کردار کو سراہا کہ یہاں سے پاکستانی میڈیا کو جانے والی مثبت خبریں اور کالمز ۔ رپورٹیں پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ عشائیہ میں شاہد نعیم ۔جمیل راٹھور ۔سید ابصار۔ شہزاد اعظم ۔معروف حسین ۔چوہدری نعیم ۔امانت اللہ ۔اسد اکرم۔خالد چیمہ ۔فضل مہمند ۔ذکیر بھٹی۔ غلام مصطفے خان اور دیگر نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题