ٹھٹھہ،دو فریقین کے درمیان تصادم،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

Published on January 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) گزشتہ چار راتوں قبل ٹھٹھہ کے قریب ڈومانی ایسٹ جاگیر کے گاﺅں محمد صدیق پھنور کے رہائشی ملاح برادری کے گھروں پر شورو برادری کے لوگوں نے حملہ کرکے کئی عورتوں اور مردوں کو زخمی کردیا تھا مگر پولیس کی جانب سے کیس داخل نہ کرنے اور حملہ آوروں کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف مسمات نوراں زوجہ محرم ملاح کہ درخواست پر سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں اے/22 کی پیٹیشن وکیل قادر بخش جروار کی معرفت 11 حملہ آوروں لالا شورو۔سکندر بھٹی۔لطیف۔گلی۔عدلو۔اعجاز۔نورو۔سلیمان۔بشو۔قادر بھٹی۔اکبر شورو کے خلاف داخل کرادی گئی عدالت نے پیٹیشن ثنوائی کے لئے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹھٹھہ اور دیگر پولیس عملداروں کو 9 جنوری کو جواب کے لیے طلب کرلیا ہے دوسری طرف فریادی نوراں ملاح کے بھتیجوں غلام حسین ملاح سومار ملاح نے مکلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شورا برادری کے کئی مسلع حملہ آوروں نے ہماری کئی عورتوں اور مردوں پر گھروں میں گھس کر حملہ کرکے شدید زخمی کیا جن میں غلام حسین ملاح۔مسمات نوراں۔سومار۔ابراھیم۔ایوب۔محمد حسن۔غلام نبی۔عرس۔عبدالکریم۔یاسین۔سلیمان۔محمدالرحیم۔مامون۔اور جموں ملاح شامل ہیں مگر ٹھٹھہ اور بگھاڑ موری پولیس نے بھی ہمارے زخمیوں کے لئے لیٹرز نہیں دئیے نہ ہی حملہ آوروں کو گرفتار کیا جسکی وجہ سے ہم نے کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں میں منشیات فروش اور موالی شامل ہیں جنھوں نے ہمارا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题