اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کاحساب دے ۔سردارمحسن عباسی

Published on February 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

\"UNNP\"
مسلمان حکمران فوری طورپر اوآئی سی کومنظم اورفعال کریں ۔اقبال سندھو
لاہور(یواین پی ) ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اور ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ برما،کشمیراورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں،اقوام متحدہ ان کاحساب دے ۔کیا اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق صرف مسلمان ملکوں پرہوتا ہے۔اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی نے اس کی حیثیت متنازعہ بنادی۔مسلمان حکمران اسلام اورامن کودرپیش مختلف چیلنجز سے نبردآزماہونے کیلئے اوآئی سی کومنظم اورفعال کریں۔انسانی حقوق کے علمبردارمسلمانوں پر ہونیوالے جبرواستبدادکیخلاف آوازکیوں نہیں اٹھاتے ۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سردارمحسن عباسی اوراقبال سندھونے مزید کہا کہ شیطانی ٹرائیکا والے مسلمانوں پرتشددکرنیوالے عناصر کی پشت پناہی کرتے ہیں اورالٹاان متاثرہ مسلمانوں کے ساتھ تعصب بھی روارکھاجاتا ہے ۔غیورپاکستانیوں کے دل اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے اوران کے زخم دیکھ کرخون کے آنسوروتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برما،کشمیراورفلسطین کے عوام تنہا نہیں عنقریب ظلمت کااندھیرا چھٹ جائے گا۔غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گریں گی اورحق ضرور باطل پرغالب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کی آزادی اوراسلام دشمن قوتوں کی بربادی نوشتہ دیوار ہے۔کشمیریوں اورفلسطینیوں کی تحریک آزادی ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے قیام کابنیادی مقصد مظلوم اورمحکوم مسلمانوں کی وکالت کرنااوران کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کیخلاف آوازاٹھانا ہے۔ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے قائدین اورکارکنان اسلام کوبدنام کرنیوالے نام نہاد مسلمانوں کابھی محاصرہ اورمحاسبہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题