فیصل آباد ؛ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

Published on July 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد(یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان اسمبلی کو فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عید الاضحی صفائی اور واسا کے پلان پر بریفنگ دی گئی۔ارکان اسمبلی رانا علی عباس،فقیر حسین ڈوگر،چوہدری شفیق گجر،سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری،مسلم لیگی رہنما میاں عرفان منان،اسرار احمداوردیگر بھی موجودتھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی بلال فیروز جوئیہ،ایم ڈی واسا ابوبکر عمران،سی او کارپوریشن زبیر حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سی ای او نے ارکان اسمبلی کو عید الاضحی صفائی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی اور عید کے ایام میں شہر کو زیروویسٹ کرنے کے اقدامات اور استعمال ہونے والی مشینری کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ایم ڈی واسا نے مون سون انتظامات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الاضحی صفائی پلان کو ارکان اسمبلی کی معاونت سے کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر ضلع اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ترجیح ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے ارکان اسمبلی کی طرف سے واسا سے متعلقہ بعض مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے ایم ڈی واسا کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ واسا افسران بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہ کر بارشی پانی کے تیز رفتار نکاس اور عوام کو سروسز فراہم کریں۔اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے عید الاضحی صفائی پلان کی کامیابی میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور واسا کو عید کے ایام میں الرٹ رہنے کی ضرورت پر زوردیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes