وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو طلب کر لیا

Published on November 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب سے ملنے والی گرانٹ کے بعد کی صورتحال اور 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم وزراتوں کو دیے گئے اہداف اور وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes