کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ، سدھو کا تہہ دل سے شکریہ

Published on November 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق بھارتی کرکٹر اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو تہہ دل سے سراہتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے مثبت اقدام کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہی ہمارے لیے سب کچھ ہے، آپ واقعی ایک گوہر ہو۔نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ انسانیت کیلئے بہت بڑا اقدام ہے، اس فیصلے پر میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔خیال رہے کہ کرتارپور سکھ برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے لیکن گزشتہ 71 سے دنیا میں بسنے والے تقریباً تین کروڑ سکھ اس کی زیارت سے محروم ہیں۔کرتارپور سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی جائے وفات ہے۔ گرونانک نے کرتارپور میں اپنی زندگی کے 18 برس گزارے جو کسی بھی جگہ ان کے قیام کا سب سے لمبا عرصہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes